ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ مستحکم رہا

ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ مستحکم رہا

  

ٹوکیو(آن لائن) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام رہا جس کی وجہ حالیہ امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے باعث شرح سود میں جلد اضافے کا امکان ہے۔ ٹوکیو میں پیر کو ڈالرکی شرح ین کے مقابلے میں 125.40ین فی ڈالر رہی جو کہ جمعے کو نیویارک کی شرح 125.56ین فی ڈالر سے کم ہے تاہم جمعہ کو ٹوکیو کی شرح 124.45ین فی ڈالر سے مستحکم رہی۔ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی رہی جو جمعہ کو نیو یارک کی شرح 1.1115ڈالر فی یورو اور 139.56ین فی یورو سے کم ہو کر باالترتیب 1.1110ڈالر فی یورو اور 139.25ین فی یورو رہی۔

مزید :

کامرس -