پنجاب کی ترقی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ہے،اسی سے خوشحالی آئے گی‘ ایس ایم تنویر

پنجاب کی ترقی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ہے،اسی سے خوشحالی آئے گی‘ ایس ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ہے،اسی سے خوشحالی آئے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر مبارکباد د دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگاکیونکہ یہ سفری سہولت کا انتہائی جدید اوربین الاقوامی معیار کا پراجیکٹ ہے جس میں روزانہ لاکھوں افراد سفر کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ انتہائی احسن ہے جس سے قومی وحدت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے پراجیکٹ کی سکیورٹی اور صفائی کے انتظام کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میں صوبے بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کی تعمیر میں مصروف ہے۔
اور اس وقت تک لگ بھگ ایک درجن کے قریب پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سے عوام کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
انہوں نے بتایاکہ مادہ مکھی کا تدارک پروٹین ہائیڈرولائزیٹ کے استعمال سے بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان پٹ سن کی پرانی بوریوں کے ٹکڑوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر ٹرائی کلوروفان کا دھوڑا کریں اور باغ میں سایہ دار جگہوں پر پھیلا دیں کیونکہ اس عمل سے پھل کی مکھی کے تدارک میں مددملنے سمیت پھل کی کوالٹی بہترہوگی ۔انہوں نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں پر پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث بیرونی ممالک میں ان کی برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پھل کی مکھی امرود اور آم کے پھلوں کے بعد ترشاوہ پھلوں پر بھی حملہ آور ہورہی ہے جبکہ پھل کی مکھی کی جسامت گھریلو مکھی سے ذرا بڑی ہوتی ہے مگر مکھی کا رنگ سرخی مائل بھورا اور جسم پر زرد رنگ کی دولکیریں لمبائی کے رخ یا ترشے رخ ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس کے بچے سنڈی کی شکل کے ہوتے ہیں جنہیں میگیٹ کہتے ہیں اوریہ سنڈیاں پھل کے اندر گودا کھا کر پرورش پاتی ہیں اور ساتھ ساتھ اپنا فضلہ پھل کے گودے میں شامل کرتی رہتی ہیں جس سے پھل گندے اورگل سڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پھل میں سنڈیاں موجود ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں کم قیمت لگتی ہے اور اس کو سٹور کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پھل کی مکھی جب چھوٹے پھل پر ڈنگ مارتی ہے تو اس کے بعد وہاں پھل کے چھلکے کی رنگت دائرہ نما شکل میں زرد ہونا شروع ہوجاتی ہے اور پھل اندر سے گلنا سڑنا شروع ہوجاتاہے جو بعد میں پودے سے گر جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے گرے ہوئے پھلوں میں پھل کی مکھیوں کی سنڈیاں پرورش پاتی اور مکمل مکھیاں بن جاتی ہیں جبکہ یہ مکھیاں پودوں پر موجود صحت مند پھلوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بھی بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -