پرانے کپڑوں اور جوتوں پر 5فیصد ٹیکس عائد ، عوام مشکلات کا شکار

پرانے کپڑوں اور جوتوں پر 5فیصد ٹیکس عائد ، عوام مشکلات کا شکار

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پرانے کپڑوں اور جوتوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی جانب سے پرانے کپڑوں اور جوتوں پرٹیکس عائد کرنے کے باعث غریب طبقے کیلئے لنڈے بازار سے بھی خریداری مشکل ہو جائیگی۔ریڈی میڈ گارمنٹس تو پہلے ہی غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر تھے اور اب پرانے کپڑوں اور جوتوں پر 5فیصد ٹیکس سے غریب اور تنخواہ دار طبقے کیلئے مشکلات بڑھ جائینگی۔مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی لنڈے بازار سے ملبوسات، جوتے ، کمبل ،چادریں اور دیگر استعمال شدہ اشیاء کی خرید اری کو خواب بنادیا ہے ۔ نئے ٹیکس سے پرانے کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہو جائیں گے ۔

مزید :

کامرس -