پولیس کی کاروائی ، لاہور ایئرپورٹ سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

پولیس کی کاروائی ، لاہور ایئرپورٹ سے مبینہ دہشت گرد گرفتار
 پولیس کی کاروائی ، لاہور ایئرپورٹ سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کر کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد بنکاک کا رہائشی تھا جبکہ اسے ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران پستول اور گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مبینہ دہشت گرد سے 32 بور کا پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں جنہیں اس نے سکینگ سے بچنے کے لیے فوائل کور میں چھپایا ہوا تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گرد سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے 2 ساتھی شمالی وزیرستان سے لاہور آئے تھے جبکہ یہ دہشت گرد لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

لاہور -