وسطی تھائی لینڈ میں سڑک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

وسطی تھائی لینڈ میں سڑک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

  

بینکاک (این این آئی)وسطی تھائی لینڈ میں سڑک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق چہا ام پولیس سٹیشن کے حکام نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی خواتین چھومیوان صوبے میں اپنے رشتہ داروں کے گھر کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں انکی گاڑی پھسل کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں ٗ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ان میں ایک 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے ان کا تعلق بھی ہانگ کانگ سے ہے زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -