چین ٗ صوبے ہنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں ٗ اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

چین ٗ صوبے ہنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں ٗ اہم شاہراہیں ندی نالوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبے ہنان میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوئے۔چین کے وسطی صوبے ہنان میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے، صوبے کے کئی شہروں میں سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں ٗکہیں 200 سے 300 ملی میٹر تو کہیں 476 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ان بارشوں نے 200 برسوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے ٗشدید بارشوں سے صوبے کے 7 شہروں کے 1اعشاریہ5 ملین افراد متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 24 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

مزید :

عالمی منظر -