شاہدہ منی کا نعتیہ کلام پر مشتمل آڈیو ویڈیو البم رمضان المبارک میں ریلیز ہوگا
میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے رمضان المبارک میں نعتیہ کلام پر مشتمل آڈیو ویڈیو البم ریلیز کریں گی ۔ان دنوں مذکورہ البم کی نعتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔ شاہدہ منی نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ ابھی تک کافی نعتیہ کلام گائے اور ان کے ویڈیو مختلف چینلز سے آن ائیر بھی ہوچکے ہیں مگر نعتیہ کلام کا یہ پہلا سولو البم ہے جس کو ماہ رمضان المبارک کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آدھی سے زیادہ کلام ریکارڈ کرلئے گئے ہیں اور ایک دو روز میں البم کی ریکارڈنگ مکمل ہوجائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس البم کی تمام آمدنی غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی کیونکہ یہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے جس میں ہمیں دل کھول کر غریب ، نادار اور یتیم لوگوں کی دل کھول کا مدد کرنی چاہیئے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نعتیہ کلام کے اس البم کو بھی پسند کریں گے جس کے لئے معروف شعراء کرام سے کلام لکھوایا ہے ۔