گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا ماڈل رباب الماس کے ساتھ ویڈیو لانچ

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا ماڈل رباب الماس کے ساتھ ویڈیو لانچ

  

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے ماڈل رباب الماس کے ساتھ ویڈیو لانچ کردیا ۔ تفصیل کے مطابق ظفر اقبال نیویارکر نے شاعر ناصر علی ناصر کے لکھے گیت ’’مجھے اپنا بنا کے تونے‘‘ میں رباب الماس کو ماڈل سائن کیا تھا ، جس کے ساتھ انہوں نے خود ماڈلنگ کی ہے۔ گلوکار نے بتایا کہ راک ، پاپ تو ہر کوئی گارہا ہے مگر میں ورسٹائل گائیک کہلوانا چاہتا ہوں ۔ اس لئے غزل ،گیت ، فوک ، قوالی سمیت ہر موڈ کا گیت گا ئے اور گارہا ہوں ۔ یہ میلوڈی سانگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،جس کی کمپوزیشن ناصر حسین نے بتائی جبکہ ویڈیو کے کیمرہ مین کاشف رضوی اور ایڈیٹنگ محمد تنویر اختر نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مدر ڈے کے حوالے سے ویڈیو ’’پیار ماں‘‘ ریلیز ہوا اور اب ان دنوں ماہ رمضان المبارک کے لئے قوالی ’’نہ ملتا سہارا ‘‘ کا ویڈیو بنایا جارہا ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -