حکومتی پالیسیوں کیخلاف متحدہ محاذاساتذہ اور طلبہ محاذ کا تحریک چلانے کا فیصلہ

حکومتی پالیسیوں کیخلاف متحدہ محاذاساتذہ اور طلبہ محاذ کا تحریک چلانے کا ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) متحدہ محاذ اساتذہ کاپنجاب پروفیسرز ایسوسی ایشن اور متحدہ طلبہ محاذ کے ساتھ مشترکہ پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام۔پنجاب بھر میں 450سے زائد سکولز اور کالجز کی نجکاری اور دیگر تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ،پنجاب پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور متحدہ طلبہ محاذنے مشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی غرض سے ایک ہنگامی اجلاس 11جون کو لاہور میں طلب کرلیا۔اجلاس میں تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان ،پنجاب پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن اور متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب میں شامل سکول اساتذہ کی تنظیموں کے مرکزی عہدیداران شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ ان پالیسیوں کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نے اپریل سے "تعلیم بچاؤ تحریک" کا آغاز کررکھا ہے۔اس موقع پر چیئرمین طارق محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی غرض سے رابطوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ 15جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ مشترکہ پلیٹ فارم سے ہی لگایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -