پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہوگا

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بروز منگل (آج) صبح 10بجے سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز میں ہوگا، بعد ازاں احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اورنج ٹرین منصوبے کے ذریعے ایمپلائیز ہاؤسنگ سکیم کی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے حکام متبادل جگہ پر پارکنگ قائم کریں اور اس سلسلے میں نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز آسا کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے ایل ڈی اے حکام کو خط بھی ارسال کر دیئے ہیں کہ اس مجوزہ منصوبے سے 546خاندان متاثر ہوں گے۔


اور یونیورسٹی اساتذہ با اثر سیاسی شخصیات کی زرعی زمین بچانے کے لئے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔