گرانفروشی کے مقدمہ میں ملوث 20ملزمان کی ضمانت منظور

گرانفروشی کے مقدمہ میں ملوث 20ملزمان کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرانفروشی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 20ملزمان کی ضمانت30،30ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں، مذکورہ ملزمان کے خلاف گرانفروشی کرنے پرمقدمات درج کئے گئے تھے جس پر گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں جس میں ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں بلا وجہ گرفتارکیا گیا ہے جبکہ ہول سیل سے ہی انہیں اشیاء مہنگے داموں ملتی ہیں ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد احمد ، نعیم ،اشرف وغیرہ کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -