نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کاآغاز

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے گزشتہ 14 برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغاز ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گیاہے۔گزشتہ روزنظریاتی سمر سکول کی تعارفی تقریب میں بچوں اوراساتذۂ کرام کا باہمی تعارف ہوا ۔طلبا و طالبات کی کلاس بندی اورانہیں رول نمبر ایشو کرنے کے علاوہ انہیں نظریاتی سمر سکول کے اغراض و مقاصد اور اس دوران ہونیوالے پروگراموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے اوراس کا آغاز 2002ء میں ہوا تھا ۔ نظریاتی سمر سکول کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج منگل9جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہو گی۔تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔




نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو 8جولائی تک جاری رہے گا۔