تنظیم اتحاد امت نے 14جون کوبرمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرس طلب کرلی

تنظیم اتحاد امت نے 14جون کوبرمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرس طلب ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان نے 14جون بروزاتوارکو مقامی ہوٹل میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے’’ آل پارٹیز مظلومین برما کانفرنس‘‘طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کانفرنس میں تمام مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،ادبی اورسول سوسائٹی کی نمائندہ تنظمیں شرکت کریں گی۔ جس میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے آواز بلند کی جائے گی یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے تنظیم کے اجلاس کے اپنے بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنی آواز کو طاقت ور بنانے کے لیے متحد ہوجائیں امت مسلمہ کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ مسلمانوں کے مخالفین کو شکست ہو سکے اگر آج امت مسلمہ نے برمی مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو آنے والا کل باقی مسلمانوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کرے گا اس لیے ضروری ہے کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہم متحد ہو جائیں اجلاس میں علامہ محمدنعیم جاوید نوری ،مفتی مسعود الرحمن ،مفتی محمد ابو بکراعوان ایڈووکیٹ ،محمد رضوان یونس،عظیم صلاح الدین قادری ،قاری غلام حسین نقشبندی ،انجم شہزاد ،حاجی محمد ندیم اوردیگر شریک تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -