پریس کلب میں الاحسان آئی ویلفیئر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پریس کلب میں الاحسان آئی ویلفیئر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر )مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحافی ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور صحت کے لئے جاری تمام حکومتی مہمات کی کامیابی میں ان کا کلیدی کردارہے جسے کسی صورت جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے لاہور پریس کلب میں الاحسان آئی ویلفیئر کے تعاون سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپریس کلب کے صدر ارشد انصاری،مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، سینئر صحافی فرزانہ چوہدری،فرح وڑائچ، الاحسان ویلفیئرکے صدرثناء اللہ خان کاکڑ، آئی سرجن ڈاکٹر رانافہد، ڈاکٹر وقار احمد، اکرام اللہ خان کاکڑ، حافظ عتیق احمد، محمد مشتاق میاں، خیبرزمان، قاضی ساجد محمود، محمد اویس، نعمان خان، پروفیسرشاہد محمود، بلال خان، اختشام اللہ خان کاکڑ، احسان سیعد، مریم،نادیہ خاور اور عبدالرژاق سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔

مشیرصحت پنجاب نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے بجث میں صحت کیلئے مختص رقم میں کئی گنا اضافہ کردیاہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیاکی جاسکیں اور اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کی تعیناتی خصوصا گاؤں میں نوجوان ڈاکٹرزکی تعیناتی، سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی کے علاوہ صحافیوں کو فری طبی سہولیات کیلئے بھی جلداینڈومنٹ فنڈز مختص کیا جائے گا۔انھوں نے پریس کلب میں قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کو بہترین کاوش قراردیا۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات، آنکھوں کے چشمے مہیا کرنے کے علاوہ پینتس مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کے لئے بھی انتظامات کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوشیلڈز پیش کی گئیں جبکہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے شاندارکیمپ کے انعقاد پر سینئر کونسل ممبر فرزانہ چوہدری اور الاحسان آئی ویلفیئرہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔