برما میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کاقتل عام کیا گیا،عامر نواب

برما میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کاقتل عام کیا گیا،عامر نواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(رپ ر) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ برما میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کاقتل عام کیا گیاپاکستان سمیت اسلامی ملکوں میں اقلیتیں پوری طرح محفوظ ہیں جبکہ بھارت اوربرمامیں وہاں کے حکمران اوران کے حواری آئے روز مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ارباب اختیارتماشادیکھ رہے ہیں۔برماایک دہشت گردریاست کے طورپرابھری ہے ،اگرمظلوم مسلمانوں کی زندگی بچانے کیلئے فوری کوئی ٹھوس ایکشن نہ لیا گیا تومذاہب کے درمیان نفرت کی دیوار مزیدبلندہوجائے گی۔


دنیا کومذہبی تصادم سے بچانے کیلئے برمااوربھارت کے اسلام دشمن حکمرانوں کولگام دی جائے وہ اسماعیل نگر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کو فوری طور سرجوڑنے اورایک متفقہ پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے ورنہ اسلام دشمن عناصراپنے اپنے ملکوں میں مسلمانوں کوکمزوراقلیت اوربے سہاراسمجھ کرجان سے مارتے رہیں گے ۔ جس طرح بابائے قوم ؒ نے کانگریس کی اصلیت بے نقاب ہونے پراسے چھوڑدیا تھا اورآل انڈیامسلم لیگ میں باضابطہ شامل ہوگئے تھے اس طرح اقوام متحدہ کوچھوڑنے اورمسلمانوں کانمائندہ ایک اسلامی ادارہ بنانے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگراقوام متحدہ میں دم ہوتا توبھارت کے متعصب اورجنونی حکمران کشمیر میں استصواب رائے کے حق میں اس کی قراردادوں کی دھجیاں نہ بکھیرتے ۔جس دن مسلمان ملک متحدہوگئے اس دن فلسطین اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گااورکافر ملکوں میں مقیم مسلمان محفوظ ہوجائیں گے۔