گیس ،بجلی بندش سے مال برداری کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،محمد ارشد

گیس ،بجلی بندش سے مال برداری کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،محمد ...

  

لاہور( وقائع نگار)آل پاکستان انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی بندش سے جہاں فیکٹریو ں اور کارخانوں میں پیداواری عمل سست روی کا شکار ہے وہیں مال برداری کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں جبکہ بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی سرمایہ کاری ختم ہوتی جارہی ہے۔

جس سے معاشی بہتری کے اثرات غیر موثر ہورہے ہیں ۔ بیروزگاری ،بھوک وافلاس اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور افراط زر میں اضافہ سے معیشت مزید غیر موثر ہوتی جا رہی ہے حکومت کوافراط زر کی شرح میں کمی لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہیں تاکہ معیشت مستحکم ہو اور معاشی استحکام کا حصول ممکن ہو سکے ۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کے لیے لانگ اور شارٹ ٹرم دونوں طرح کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے جبکہ کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھنے سے روزگار کے موقع پیدا ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -