حکومت برما میں مظالم کے خلافآواز بلند کرے،عوامی رکشہ یونین

حکومت برما میں مظالم کے خلافآواز بلند کرے،عوامی رکشہ یونین

  

لاہور( وقائع نگار) عوامی رکشہ یو نین پاکستان کے چیئر مین مجید غور ی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں لیکن عالم اسلام اب تک خاموش ہے۔پاکستانی عوام جنرل راحیل شریف سے فوج برما بھیجنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ حکو مت اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے ۔انھو ں نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ہمارے بھائی تکلیف میں ہیں تو ایسے حالات میں ہم کیسے سکون سے رہ سکتے ہیں۔جب تک برما کے مسلمان تکلیف میں رہیں گے تب تک عوامی رکشہ یونین بھی سڑکوں پر اپنے بچوں سمیت مظاہرے کرتے رہے گے۔مجید غوری نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر وانے اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل پاکستان لیاقت بلوچ سے برما کے مسلمانوں کی اخلاقی اورمالی امداد کرنے کی بھی اپیل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -