پی ایچ اے کے ملازمین کا مال روڈ پر دھرنامستقل کرنے کا فیصلہ

پی ایچ اے کے ملازمین کا مال روڈ پر دھرنامستقل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈہارٹیکلچر کے ملازمین کا دھرنا مال روڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔پی ایچ اے ملازمین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا ،سخت گرمی اور حبس کے باعث ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دھرنا دینے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ چھ روز سے پر امن احتجاج کر رہے ہیں کہ ارباب اختیار ہمارے جائز مطالبات پر روشنی ڈالیں لیکن تاحال ہماری شنوائی نہیں ہو سکی اور نہ ہی بات کرنے کیلئے کوئی حکومتی رہنما یا اعلیٰ افسرآیا ہے۔لیکن جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے بلکہ اس میں توسیع کریں گے اور محکمے میں کام بھی نہیں کریں گے۔پی ایچ اے یونین کے رہنماؤں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنا دھرنا جیلانی پارک سے مال روڈ منتقل کیا جائے اور اگر پھر بھی ہماری نہ سنی گئی تو مزید لائحہ کا اعلان کریں گے۔یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ ابر ار نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ12سال سے اپنی جان اور صحت کی پرواہ کیے بغیر دن رات سخت گرمی اور سردی میں کام کرتے ہیں اور مستقلی ان کا بنیادی حق ہے اور ان کی مستقلی تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -