حالیہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا،ثمینہ گھرکی

حالیہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے پچھلے سال کے بجٹ کی طرح اس بجٹ کے بعد بھی مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور سارا سال بھی حکومت کی طرف سے چھوٹے چھوٹے بجٹ آتے رہیں گے جس طر ح کے گزرنے والے مالی سال کے دوران ہفتہ وار بجٹ آتے رہے تھے حکومت نے بجٹ عوام کی امنگوں اور خواہشات کے برعکس تیار کیا ہے جب تک صرف بیورو کریسی بجٹ تیار کرے گی اور اس میں عوامی نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت نہیں دے گی تو ایسے بجٹ کو عوام مسترد ہی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور سفید پوش عوام کے لیے کچھ نہیں نہ ہی انہیں مہنگائی سے ریلیف کیلئے کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے زبانی جمع خرچ سے عوام کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی ہے لیکن اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ حکومت کے الفاذوں کے گورکھ دھندے میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔