حالیہ وفاقی بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے،شاہین ورک

حالیہ وفاقی بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے،شاہین ورک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات شاہین ورک نے کہاکہ وفاقی بجٹ غریب عوام سے مذاق ہے امیروں کی حکومت نے بجٹ میں امیروں کو مزید ریلیف دے کر ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کو تیار نہیں بجٹ میں کسان مزدور سے لے کر سرکاری ملازمین کے لئے کوئی ریلیف نہیں انہوں نے حکومتی بجٹ کو ظالم بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔سرمایہ دار حکمرانوں نے بجٹ میں اپنے مالی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی۔حکومت کو عوام سے کوئی سرکار نہیں ہے۔بجٹ میں صرف عوام کو مایوس ہوئی ہے بجٹ میں عوام کا معاشی قتل ہوا ٹیکسوں سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفاں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کا مسئلہ اشیائے خورد و نوش ، بجلی ، گیس اور پانی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ صر ف عوام سے دھوکہ ہے بجٹ ہر ماہ آئے گا اور مہنگائی سے غریب آدمی کا جینا حرام ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -