حکومت بجٹ خسارہ پوراکرنے کیلئے ادارے فروخت کریگی،میاں ایوب

حکومت بجٹ خسارہ پوراکرنے کیلئے ادارے فروخت کریگی،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے امیروں کا بجٹ پیش کرکے ثابت کردیا کہ ا سے غریب عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل نہیں ہے وفاقی حکومت اپنے بجٹ خسارے پورے کرنے کیلئے قومی اداروں کیساتھ ساتھ غریب عوام کو بھی برائے فروخت کر رہی ہے بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے ، غربت کے خاتمے اور نئی صنعتوں کیب ساتھ بیمار صنعتوں کیلئے کوئی منصوبہ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تمام اہداف پورے کرنے میں ناکامی ہوچکی ہے اور معاشرے کے مڈل کلاس طبقے کا جینا حرام کردیا ہے ۔میاں محمد ایوب نے مزید کہا کہ عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے پیپلز پارٹی ایسے کسی بھی بجٹ کو پاس نہیں ہونے دے گی جس میں غریب کو ریلیف نہ دیا گیا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -