کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں جماعت اسلامی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں جماعت اسلامی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی تحریک التوء میں کہاگیا ہے کہ ’’ملک پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔ 72فیصد آباد ی کا انحصار بالواسطہ یا بلا واسطہ زراعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مگر اس سب کے باوجود کسان طبقہ معاشی اور معاشرتی حوالے سے سب سے زیادہ پسا ہوا اور محروم طبقہ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ و ہ زرعی اجناس کی سپورٹ پرائس مقرر کرے اور اس کی ادائیگی کو یقینی بنائے نیز حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو آڑھتیوں اور سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ سے بچانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کے استحصال کو بھی روکنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات فی الفور کرے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے زراعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ ملک کی72 فیصد آبادی کاانحصار زراعت پر ہیحکومت کسان دشمن اقدامات کے ذریعے زراعت کے شعبے کوتباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی کسان کو اس کی محنت کا صحیح صلہ نہیں دیاجاتابجلی، زرعی ادویات اور کھاد کومہنگاکرکے پہلے ہی کسانوں کے لئے مسائل بڑھ چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -