میاں برادران کے مثبت ویژن سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ابوذرغفاری

میاں برادران کے مثبت ویژن سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ابوذرغفاری

  

لاہور( وقائع نگار)مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے تاجر رہنماء ابو ذرغفاری نے کہاکہ مو جو دہ حکو مت نے متوازن بجٹ پیش کر کے معیشت کو مستحکم اور انڈسٹری کو ریلیف دے کر ٹیکس نا د ہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں جس پر تاجر برادری خراج تحسین پیش کر تی ہے انھو ں نے کہا کہ میاں برادران کے مثبت ویژن کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوچکی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ حکومت کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی فروغ اس بات کا ثبو ت ہے کہ بین لا قوامی منڈیو ں تک رسائی میں مذید آسانیاں پیدا ہونگی جس سے کاروباری سر گر میاں پروان چڑھے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے میں بندھے ہوئے ہیں اور قیام پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے سعودی فرمانروا کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں خاص مقام ہے۔ ابو ذرغفاری نے کہا کہ پاکستان دونوں اسلامی ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مزید ہیں اور دن دونوں ممالک میں ہر سطح پر تعاون پایا جاتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -