برسر اقتدار جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کر رکھی ہے،محمد جمیل

برسر اقتدار جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کر رکھی ہے،محمد جمیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری لانے کیلئے چور اورچوکیدار کے گٹھ جوڑ کوتوڑنا ہوگا، برسراقتدار جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین خاندانی آمریت قائم کررکھی ہے،ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جمہوریت کو خاندانی آمریت سے نجات دلاناہوگی۔ ایک پالیسی بیان میں انہوں نے کہا میگا کرپشن،لوٹ مار، اقرباپروری اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے ملک کا پورا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ سیٹ اپ میں ہر طرف برسراقتدار جماعتوں کے تنخواہ دار جیالے اور متوالے ہی نظر آرہے ہیں، وفاقی وصوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی عوامی فلاح وبہبود پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔

جس ملک میں پولٹری کی صنعت بھی حکمرانوں کے قبضہ میں ہو وہاں کے عوام کا اللہ ہی حافظ ہوگا،نام نہاد جمہوریت نے عام آدمی کوبے حال کردیا،آج غریبوں کی جتنی حالت خراب ہے پہلے کبھی نہ تھی، پولیس میں سیاسی تقرریوں اور تبادلوں نے انصاف کے تمام راستے مسدود کردئیے ہیں، تھانوں میں مجر م کو کرسی اور مظلوم کو فرش پر بٹھایا جاتا ہے ، بے پناہ سیاسی مداخلت نے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کانظام بھی برباد کردیا جبکہ معاشی ناانصافی پورے معاشرے کوتباہی کی طرف لیجارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -