برما کے مسلمان سمندر میں در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں،علامہ ریاض حسین شاہ

برما کے مسلمان سمندر میں در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں،علامہ ریاض حسین شاہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں برما کے مسلمانوں کو نا قابل تصور مظالم پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔روہنگیا مسلمان مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نظر سے دیکھ رہے ہیں پاکستانی حکومت برمی مسلمانوں کی عملی مددکیلئے عالمی برادری سے رابطہ کرے۔بنگلہ دیش ، انڈونیشیا اور ملائیشیا روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دیں۔برمی مسلمان سمندرمیں در بدر بھٹک رہے ہیں۔او آئی سی اور اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں کے مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے رو ہنگیا مسلمان کسی محمد بن قاسم کا انتظار ہے۔برما کے بے وطن مسلمان دنیا کی توجہ کے مستحق ہیں۔برمی مسلمانوں کیلئے پوری دنیا میں کہیں بھی مؤثر آواز بلند نہیں ہو رہی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -