اقوام متحدہ برما میں مظالم پر آواز اٹھائے،حافظ ذاکر اللہ ہنجراء

اقوام متحدہ برما میں مظالم پر آواز اٹھائے،حافظ ذاکر اللہ ہنجراء

  

لاہور (پ ر)برما کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیکیا وہ انسان نہیں ہیں اگر انسان ہیں تو اقوام متحدہ مسلمانوں کے قتل عام پربرمی حکومت کیخلاف اقدامات اٹھائے۔برمی مسلمانوں کی نسل کشی پرامریکہ اور یورپی یونین انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سے انکا مسلمانوں کیلئے دوہرا معیار سب پر عیاں ہے اگر پاکستان میں ایک عیسائی کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ دائر ہوتو امریکہ یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آسمان کو سر پر اٹھالیتی ہیں لیکن ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام اور انکی بستیوں کو جلانے پر ان نام نہاد امن کے علمبرداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے کیا برمی مسلمانوں کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان کے راہنماؤں حافظ ذاکر اللہ ہنجرا ،مولانا محمد رفیق ربانی ، حافظ خلیل الرحمن ،عبد الحنان ، چوہدری خالد محمود ودیگر نے لاہور میں جماعتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -