پوری قوم کی توقعات تحریک انصاف سے وابستہ ہیں،سعدیہ سہیل رانا

پوری قوم کی توقعات تحریک انصاف سے وابستہ ہیں،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی دو سالہ مایوس کن کارکردگی پر ہر طبقہ پریشان ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کا گراف پیپلز پارٹی سے بھی زیادہ گرتا نظر آ رہا ہے، قوم نے وفاق بجٹ کو مسترد کر دیا ہے جس سے لگتا ہے کہ حکومت مخالف احتجاجوں کا سلسلہ شدید ہو جائے گا۔

۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی اور عوام کش اقدامات کو نہ روکا تو احتجاجوں کا یہ سلسلہ تحریک کی شکل اختیار کر جائے گا جو مسلم لیگ ن کی حکومت کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی توقعات تحریک انصاف سے وابستہ ہیں جبکہ نوجوان تبدیلی کیلئے منتظر ہیں۔ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مایوسیوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -