پاک ،چین منصوبوں سے بھائی چارے میں اضافہ ہو گا،اللہ رکھا چودھری

پاک ،چین منصوبوں سے بھائی چارے میں اضافہ ہو گا،اللہ رکھا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ چینی بینک کر رہے ہیں اور اس امر کی ہدایت چینی صدر ،وزیراعظم نے اپنے بینکوں او رمالیاتی اداروں کو دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے لئے 4.5ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ کیلئے 9ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں لیکن ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس سے قومی وحدت او ربھائی چارہ بڑھے گا۔چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے کیونکہ توانائی ہوگی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،کھیت ہرے بھرے ہوں گے