مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان میں کلین سوئپ کریگی،اکمل خا ن باری

مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان میں کلین سوئپ کریگی،اکمل خا ن باری

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں (ن)لیگ کلین سوئپ کرے گی،عمران خان تبدیلی کے نام پر قوم مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے،گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام حکومت کی اولین ترجیحی ہے،ایک بیان میں اکمل خان باری نے کہاتبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے پاس امیدوار ہی پورے نہیں ہیں

گلگت بلتستان کی عوام وزیر نواز شریف کی دیوانی ہے یہاں سے مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے عوام جھوٹے دعوے اور انقلاب کانعرہ لگانے والوں سے تنگ آچکی ہے مسلم لیگ(ن) کے علاوہ کوئی جماعت گلگت بلتستان کی حالت بہتر نہیں کرسکتی،انہوں نے مزید کہا وزیر اعطم نواز شریف نے کراچی میں بھی جلد میٹرو بس منصوبے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے یہ کراچی کی عوام کیلئے خوشی کی نوید ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -