سنی اتحاد کونسل 12جون کو ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا یوم شہادت منائے گی

سنی اتحاد کونسل 12جون کو ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا یوم شہادت منائے گی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل 12جون کو ملک بھر میں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی ۔اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی کا اہتما م کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -