مقدمات میں ملوث ہونے و الا پٹواری معطل ہونے کی بجائے موضع شیش محل میں تعینات

مقدمات میں ملوث ہونے و الا پٹواری معطل ہونے کی بجائے موضع شیش محل میں تعینات

  

لاہور (عامر بٹ سے)تحصیل شالیمار کے موضع سلامت پورہ میں زائد بیع حصہ کھاتہ جات کی فردیں جاری کرنے اور زمینوں پر قبضے کروانے اور اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں انکوائری بھگتنے والے پٹواری کو محکمہ مال کے اعلیٰ افسران نے سلامت پورہ سے تبدیل کرتے ہوئے معطل کرنے کی بجائے ایک ایم پی اے کی سفارش پر تحصیل سٹی کے موضع شیش محل میں تعینات کر دیا ۔مذکورہ پٹواری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سمیت پولیس کے مقامی تھانوں میں بھی کرپشن، رشوت خوری اور زمینوں پر قبضے کروانے کے الزام میں درجنوں درخواستیں دی گئی ہیں مذکورہ پٹواری کے خلاف پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر سابقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرعمارہ خان نے بھی انکوائری لگا رکھی تھی جس میں درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری حاجی عابد پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کرنے کی بجائے انتقالات کے اندراج کے لئے 3000 سے 5000 روپے تک رشوت وصولی کر رہا ہے اس کے علاوہ موضع سلامت پورہ میں درجنوں انتقالات ایسے بھی درج کئے گئے ہیں جن کی ملکیت ریونیو ریکارڈ میں کہیں اور ہے اور موقع پر قبضہ کسی اور جگہ کا کروا دیا گیا ہے ۔شہری محمد رمضان،اکبرخان،ولایت شاہ او رعاقب نے الزام عائد کیا کہ پٹواری سر عام رشوت وصول کرتاہے ریکارڈ میں ردو بدل میں بھی ملوث ہے لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -