بلوچستان میں بھی ضرب عضب کی طرز پر آپریشن کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

بلوچستان میں بھی ضرب عضب کی طرز پر آپریشن کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی ملک دشمن عسکریت پسندوں کے خلاف ضرب عضب کی طرز پر آپریشن کیا جائے۔راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں دو افرادکی ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔پنجاب میں پولیس کا شہریوں پر گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے۔کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 5افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔حکمران طبقہ کھرب پتیوں کا کلب ہے جس نے عوام کو جمہوریت کے نام پر بیوقوف بنا رکھا ہے عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایات پر بننے والا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتابھارتی وزیر اعظم کا پاکستان توڑنے میں کردار ادا کرنے کا اعتراف شرمناک ہے۔حکومت اس مسئلہ پرعالمی عدالت میں جائے۔کھرب پتی حکمران عوامی مفاد والا بجٹ بنا ہی نہیں سکتے۔ن لیگ کی حکومت کا ہر ترقیاتی منصوبہ صرف رنگ بازی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے بجٹ میں 801ملین روپے کا اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔خیبر پختون خواہ کی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ بلا جواز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہاکہ وفاقی اداروں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں حکومت ان آسامیوں پر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دے۔مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں کراچی اور بلو چستان میں قیام امن ریاستی اداروں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے حکومت ٹیکس چوری ، بجلی چوری اور گیس چوری کا خاتمہ نہیں کرسکی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -