پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عالمی مسائل، انسانی حقوق کی پامالی، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جنگ میں ہمیشہ کھل کر موقف اختیار کیا اور کبھی منافقت سے کام نہیں لیا، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو انہی وجوہات کی بنا پر عالمی سطح پر عزت سے دیکھے جاتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی حکومت عوام کی بہتری اور فلاح کیلئے اقدامات کرے وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوس کیا ہے مہنگائی کا طوفان عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکلات پیدا کرنے کو منتظر کھڑا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ ن کی حکومت پر عائد ہوتی ہے