ریلوے پریم یونین ہیڈ کوارٹر کے عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا

ریلوے پریم یونین ہیڈ کوارٹر کے عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے پریم یونین ہیڈ کوارٹر کے عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا گزشتہ روز تقریب حلف برداری ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ریزرویشن لان میں منعقد کی گئی ۔حلف پریم یونین کے قائد حافظ سلمان بٹ نے لیاحلف برداری کی تقریب میں رمضان باوا صدر جبکہ دیگر 18عہدیداران میں چوہدری ظفر اقبال،چوہدری معظم ، کرامت علی،میاں الیاس،نوید احمد،منظور حسین،تنویر حسین،عبدالرؤف،حسن نقوی،فاروق الرحمٰن اور ناصر خان شامل ہیں ۔اس موقع پر حافظ سلما ن بٹ نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب آج کی تاریخ انسانی تاریخ سے جڑی ہے جہاں حلف برداری کی پاسداری کی جاتی ہے وہاں امن اور جہاں وعدہ خلافی کی جاتی ہے وہاں شر پیدا ہوتا ہے۔ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہر برانچ میں کمیٹی بنائیں گے جس کا کنونئیر زونل ہیڈ ہو گا توقع کر تا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران دیانتداری سے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -