بجٹ تقریر اعدادو شمار کے گور کھ دھندے کے سوا کچھ نہیں تھی،میاں سلیم

بجٹ تقریر اعدادو شمار کے گور کھ دھندے کے سوا کچھ نہیں تھی،میاں سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار )انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکر ٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو وفاقی بجٹ سے بہت سی تو قعات تھیں لیکن تقریر و فاقی بجٹ اعدادو شمار کا گور کھ دھندہ نکلی۔انھوں نے کہاکہ بجٹ میں کا لا باغ ڈیم کے لیے رقم نہ رکھنا اس بات کی عکا سی کر تاہے کہ حکو مت لو ڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کر نا چاہتی ۔انھوں نے کہ کہ ایف بی آر کو بینک کے کھاتہ داروں تک رسائی دینا اور سمال ٹر یڈرز پر ایڈوانس ٹیکس لگانا انتہائی غیر منا سب ہے بجٹ میں ہائر ڈ گاڑیو ں اور ہوائی جہا ز پر ٹیکس میں چھو ٹ دینا اور اجناس ،مشروبات ، دودھ ،دہی سمیت کئی اشیاء پر لگا دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہبجٹ تقر یر کو سب اچھا کہنے والے عقل کے اندھے ہیں


حکو مت کو چائیے کہ مہنگائی کم کر نے کے لیے جی ایس ٹی کار ریٹ کم کر تی جس سے بجلی ، گیس ، پٹرو لیم مصنوعات اور اشیائے خور دو نو ش کی اشیاء سستی ہوتیں ۔انھوں نے کہا کہ تاجر برادری ایف بی آر کی بینک کھاتو ں تک رسائی اور تاجروں کے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف بھر پور احتجاج کر ے گی جس کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں ۔