رمضان سے قبل منافع خور متحرک اشیاء خوردونوش کی قلت

رمضان سے قبل منافع خور متحرک اشیاء خوردونوش کی قلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( اسد اقبال )رمضان المبارک کی آمد سے قبل صو بائی دارالحکو مت میں منافع خور مافیااشیائے خور دو نوش کی قیمتو ں میں مصنوعی اضافہ کر تے ہوئے سر گر م ہو گیا ہے اور اشیاء کی زخیرہ اندوزی کر تے ہوئے منڈیو ں میں قلت پیدا کردی گئی ہے اور اس کلیہ پر عمل پیرا ہو کر رمضان المبار ک سے قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں فی الفور 10سے 15فیصد تک اضافہ کر دیا ہے مارکیٹ رپورٹ کے مطابق رمضان سے پہلے ہی ٹماٹر ، پیاز ، آلو ، سیب ، آ م ، کیلا ،اجناس اور مشروبات کی قیمت میں ہوشر با اضافہ کر دیاہے پرچون کی سطح پر ٹماٹر کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں 30روپے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ آلو کی قیمت میں 10روپے ،پیاز کی قیمت میں 5روپے ،آم فی کلو 20روپے اضافہ سے 120روپے ،کیلا 15روپے اضافہ سے 90روپے ، سیب 30روپے اضافہ سے 160روپے کلو ،دال چنا تھوک کی سطح پر فی بوری 600روپے اضافہ سے8500روپے اور مشروب کی بو تل 30روپے اضافے کے ساتھ 185روپے کی ہو گئی ہے ستم بالا ستم یہ کہ اشیائے خور دو نوش کی قیمتو ں کو مانیٹر کر نے والے ادارے خامو ش تماشائی بنے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ شہری رمضان المبارک سے قبل اشیاء کی قیمتو ں میں مصنوعی ہوشر با اضافے پر غم و غصہ اور تشو یش کا اظہار کر تے ہوئے حکو متی نمائندوں کی تھو ک منڈیو ں کے آڑھتیو ں اور ڈیلروں کی ملی بھگت قرار دے رہے ہیں ۔ وا ضح رہے کہ منافع خور مافیا نے میکنزم بنا رکھا ہے کہ رمضان المبار ک میں منافع خوری کرنے کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں 30فیصد تک مصنوعی اضافہ کر دیتے ہیں جس کے بعد حکو مت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں 15فیصد تک کمی کر نے کے لیے میکنزم بناتے ہوئے تاجروں و آڑھتیو ں کی خوشامد کر تے ہوئے قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے منا لیتے ہیں اور ڈھنڈھورا پیٹا جاتا ہے کہ حکو مت نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جبکہ در حقیقت عوام رمضان المبارک میں بھی عام دنوں کی نسبت مہنگے دامو ں اشیاء خریدتے ہیں ۔