ایمار نے ’’کاف انجینئر ‘‘کو اپنے ریزیڈنشل ٹاورز کی تعمیر کا کانٹریکٹ دے دیا

ایمار نے ’’کاف انجینئر ‘‘کو اپنے ریزیڈنشل ٹاورز کی تعمیر کا کانٹریکٹ دے ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر) ایمار پاکستان نے ’’کاف انجینئرز‘‘ کو اپنے ریذیڈنشل ٹاورز کی تعمیر کے لیے 1.8ارب روپے کا کانٹریکٹ دے دیا ہے ۔’’ایمار گیگا کراچی لمیٹڈ‘‘ نے اس حوالے سے گزشتہ روز ایمار سیلز سینٹر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔سی ای او ایمار پاکستان گروپ ندال ترجمان (Nidal Turjman)نے کہا کہ ایمار نے ’’کورل ٹاورز‘‘ میں اعلیٰ اور معیاری تعمیراتی کام کرنے کے لیے ایک اچھی ساکھ کے حامل ادارے کو کانٹریکٹ دیا ہے جو گروپ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور گروپ تعمیراتی شعبے میں اعلیٰ اور معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ’’کاف انجینئرز‘‘ ہمارے لگژری ریذیڈنشل ٹاور پر مکینکل ،الیکٹریکل اور پلمبنگ ورکس کو پیشہ وارانہ مہارت سے سرانجام دیں گے ۔کورل ٹاورز تین رویا سکیورٹی نظام کی حامل لگژری ٹاور ہیں جو مختلف کیٹگریز رہائشی فلیٹس اور پینٹ ہاؤسز (Pent Houses)پر مشتمل ہیں ۔جبکہ اس پروجیکٹ میں سوئمنگ پول اور جدید سہولیات سے آراستہ جمنازیم بھی ہوگا اور اس کے علاوہ فنکشن روم، گیسٹ سوٹ ،کمرشل باربی کیو ایریا سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی ۔

مزید :

علاقائی -