لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل کی ریٹائرمنٹ سے 18روز قبل گریڈ 21میں ترقی

لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل کی ریٹائرمنٹ سے 18روز قبل گریڈ 21میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل کی ریٹائرمنٹ سے 18روز قبل گریڈ 21میں ترقی دے دی ہے۔جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر ی دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی جی ایم آئی اور لاہور جنرل ہسپتال کے گریڈ 20کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ کو گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انور چوہدری اور ڈاکٹر عبدالحمید کو گریڈ 20میں ترقی دے کر پروفیسر بنا دیا گیا ہے اور دونوں پروفیسر آف نیور وسرجری بن گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -