میٹرو بس جیسے منصو بے عوام کی حالت زار نہیں بد ل سکتے ،سردار آصف احمد علی

میٹرو بس جیسے منصو بے عوام کی حالت زار نہیں بد ل سکتے ،سردار آصف احمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الہ آباد (آن لائن )سابق وزیرِ خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ گذشتہ 68سال سے جمہوریت کی آڑ میں چند خاندان کے افراد نے اقتدار پر قبضہ جما کر ملکی و سائل کو ہر بار چہرے بدل، بدل کر لوٹنے سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ آئین میں درج عوام کو اگر اپنے بنیادی حقوق کا پتہ چل جائے تو ہر روز حکمران طبقے کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا ۔ آئین عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں ۔ جبکہ پاکستان میں آئین صرف چند خاندانو ں نے اپنے تحفظ کیلئے یر غمال بنا رکھا ہے ۔ پاکستان میں جمہوریت کی بجائے خاندانی طرزِ حکومت مضبوط ہوتا جا رہا ہے ، اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر پریس کلب میں مقامی صحافیوں کے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کہا ۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ حکمران طبقے نے میٹرو بس چلانے ، موٹروے و دیگر ایسے منصوبے شروع کر کے عوام کو ایشین ٹائیگر بنانے کی جھوٹی وعیدیں سنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایسے منصوبوں سے عوام کی حالت زارکبھی نہیں بدلے گی ۔ حکمران ایسے منصوبے اس لیے شروع کر رہے ہیں کیونکہ اس سے کمیشن فوری، نقدی مل جاتی ہے ۔ ملک کو اس وقت توا نائی کے بحران کا سامنا ہے اس بحران کے حل سے زراعت اور صنعت ترقی کرے گی جس سے بے روز گاری کم ہو گی ۔ ملک کا ریوینو بڑے گا ۔ اس طرف آج تک سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں کی جارہی ہے

مزید :

علاقائی -