روہنگیا مسلمانوں کو بھی جینے کا حق ملنا چاہئے، یکساں حقوق دیئے جائیں‘ملالہ

روہنگیا مسلمانوں کو بھی جینے کا حق ملنا چاہئے، یکساں حقوق دیئے جائیں‘ملالہ

  

لندن(آئی این پی) پاکستان کے علاقے سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں ہونے والے مظالم بند کئے جائیں، عالمی برادری اور خطے کے ممالک ملکر اس معاملے کو حل کریں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی جینے کا حق ملنا چاہئے، انہیں بھی دیگر لوگوں کی طرح یکساں حقوق دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ نہ صرف شہریت بلکہ دیگر حقوق کا حصول روہنگیا مسلمانوں کا حق ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی علاج کے بعد سے مستقل طور پر لندن میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ ان کا خاندان بھی برطانیہ منتقل ہوچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -