بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی شرائط کا آئینہ دار ہے،لیسکو پیغام یونین

بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی شرائط کا آئینہ دار ہے،لیسکو پیغام یونین

  

لاہور( خبرنگار) وفاق کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پاکستانی عوام کی عکاسی کرنے کی بجائے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی شرائط کا آئینہ دار ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ کو صرف پڑھ کر سنایا ہے جبکہ بجٹ کسی اور نے بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیسکو پیغام یونین لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی محل پرائم منسٹر ہاؤس اور گورنر ہاؤسسز کے بجٹ میں کٹوتی کرکے غریب تنخواہ دار طبقے اور غریب پنشنرز کیلئے تنخواہ اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔ پیغام یونین موجودہ بجٹ کو کسی بھی طرح عوام دوست بجٹ سمجھتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی اقدامات کا اعلان کرتی ہے ۔اس سلسلے میں آج صبح 11 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ اشیاء ضرورت کی قیمتیں کم کی جائیں یا ان پر سبسڈی دی جائے۔

مزید :

علاقائی -