تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کی رکنیت بحال

تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کی رکنیت بحال

  

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی، اٹھائیس مئی کو جاری کردہ ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو باسٹھ ساہیوال تھری سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے اٹھائیس مئی کو متعلقہ حلقہ کیلئے جاری کردہ ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا ہے جس کے تحت وہاں پانچ اگست کو ضمنی انتخاب ہونا تھا۔ سپریم کورٹ نے تین جون کو اپنے فیصلے میں رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ رائے حسن نواز کو گذشتہ ماہ الیکشن ٹربیونل نے ان کے مخالف امیدوار محمد ایوب خان کی درخواست پر نااہل قرار دیدیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں نوے روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔ رائے حسن نواز تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

مزید :

علاقائی -