صحافیوں پر پولیس کاتشدد افسوسناک،وزیر اعظم نوٹس لیں، منظور احمد وٹو

صحافیوں پر پولیس کاتشدد افسوسناک،وزیر اعظم نوٹس لیں، منظور احمد وٹو

  

لاہور( پ ر) میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیراعظم پاکستان کے ضلع اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کے خلاف پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور گرفتار صحافیوں کی رہائی کے لیے فورًا احکامات جاری کروائیں۔ یاد رہے کہ صحافی ضلعی پولیس کے خلاف ان پر جھوٹے مقدمات بنانے پر احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نے ان سے شکایات کی ہیں کہ ضلعی پولیس ان کے خلاف مختلف تھانوں میں اس لیے جھوٹے مقدمات رجسٹر کر رہی ہے تاکہ ان کو ہراساں کیا جائے اور وہ لوگوں کو اس کی مایوس کن کارکردگی سے روشناس نہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا اس قسم کا رویہّ صریحاً آزادی صحافت کے خلاف ہے جو کہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی آصف خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پولیس نے جو جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے اسے بھی فورًا ختم کیا جائے کیونکہ صحافی کو دہشتگردی کا ملزم ٹھہرانا بڑی زیادتی ہے۔

منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -