حکو مت نابینا افراد کے مطالبات کو فوری منظور کر ے ،محمود الرشید

حکو مت نابینا افراد کے مطالبات کو فوری منظور کر ے ،محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں نے نابینا افراد کو دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ‘(ن) لیگ کی پنجاب حکو مت سیاسی شعبدہ بازیاں فوری بند کر کے نابینا افراد کے مطالبات کو فوری منظور کر یں ‘تحر یک انصاف نا بینا افراد کے تمام جائز مطالبات کو مکمل سپورٹ کر تی ہے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جہاں عوام سے عام انتخابات میں کیے جانیوالا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا وہاں نابینا افراد کو بھی صرف لولی پاپ ہی دیا گیا ہے جسکی وجہ سے وہ آج دوبارہ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہے اور ہم حکمرانوں کے اس ظالمانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -