حکمران عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے انتخابی وعدے پورے کر یں ،چودھری سرور

حکمران عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے انتخابی وعدے پورے کر یں ،چودھری ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حکمران عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے انتخابی وعدے پورے کر یں ۔ وہ اپنے دفتر میں ننکانہ سے سابق ضلعی صدر سجا د رندھاوا کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔چودھری سرور نے کہا ہے کہموجودہ حکمرانوں کی ناکام پا لیساں ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہی ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی ہر گزرتے دن کے ساتھ غر یبوں کیلئے مشکلا ت پیدا کر رہی ہے ،پنجاب میں کارکنان تحر یک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کا میابی دلوانے کیلئے بھر پور محنت کر یں ۔ تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام حکمرانوں کی ناکام او ر عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے حکمرانوں کا ہر دن عوام پر بھاری بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی سب سے زیادہ سزا پاکستان کے غر یب عوام کو مل رہی ہیں ‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانے والے حکمران اپنے کسی بھی وعدے پر عمل کر نے میں ناکام رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور

مزید :

صفحہ آخر -