حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ، اعجا ز چو دھری

حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ، اعجا ز چو دھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائرز اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت (ن) لیگ کی دوسالہ کارکردگی صفر رہی ہے ،راولپنڈی میں سفاک پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دوسکے بھائیوں کی ہلاکت پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے، اسحاق ڈا رتیرہ ہزار میں ایک خاندن کا بجٹ بنا کر دکھائیں ،نااہل حکومت عوامی مفادات میں کبھی بجٹ نہیں بنا سکتے ،انہوں نے کہاکہ حالیہ عوام دشمن بجٹ عام آدمی سے کھلا مذاق ہے ،بجٹ میں عوامی امنگوں کا قتل عام کیاگیا ہے ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے، سستے اتوار بازار لوٹ مار بازار بن چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم و زیادتی کی انتہاء کردی ہے ، ہر شعبے میں حکومت عوام میں ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور انہیں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ، انہوں نے کہاکہ بجلی ،گیس کے بحران ، مہنگائی ، بدامنی ، قتل وغارت ،سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں نے بجٹ میں اشرافیہ اور مافیا کو نوازا ہے ناکہ غریب عوام کو، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،تنخواہوں میں معمولی اضافہ مزدور طبقے کے ساتھ سراسرناانصافی کی ہے، حکومت عوام کی توقعات پر پورانہیں اتری جس سے عوا م کو سخت مایوسی ہوئی ہے ۔ بعدازاں چیئرمین کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجازاحمدچوہدر ی نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے پانچ افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، تحریک انصاف ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں پی ٹی آئی برابر کی شریک ہے ،اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد کے قتل کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔علا وہ ازیں عمران خان سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین عمران خان نے اعجازاحمدچوہدری کو اپنا پولیٹیکل ایڈوائزر کی نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں ملاقات میں اس ٹاسک کے بارے میں تفصیلات طے کیں اور جلد پی ٹی آئی پنجاب کی سابقہ کابینہ سے جلد چیئرمین عمران خان ملاقات کریں گے،اعجازاحمدچوہدری کو چیئرمین عمران خان کا پولیٹیکل ایڈوائزر مقرر ہونے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مبارکباد دی
اعجا ز چو دھری

مزید :

صفحہ آخر -