ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پرچھاپوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس

ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پرچھاپوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پر چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون کو جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے نوید اصغر ثنائی وغیرہ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں عطائی ڈاکٹرز کے دواخانوں پر چھاپے مارنے کی بجائے ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں کو سیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ڈپلومہ ہولڈر ڈینٹل ٹیکنیشن کو دانتوں کے علاج ،تشخیص اور دوا دینے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں لہٰذا عدالت ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پر چھاپوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے جس پر عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو 12جون کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -