شہبازشریف کا منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کا نوٹس

شہبازشریف کا منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ ...

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

صفحہ آخر -