بورڈ آف ریونیو پنجاب میں جوڈیشل ممبرز کی پانچ سیٹیں خالی ہو نے سے سائلین پر یشا ن

بورڈ آف ریونیو پنجاب میں جوڈیشل ممبرز کی پانچ سیٹیں خالی ہو نے سے سائلین پر ...

  

لاہور( اپنے نما ئندے سے) بورڈ آف ریونیو پنجاب ہیڈ کواٹر میں جوڈیشل ممبرز کی پانچ سیٹیں خالی ہو نے سے سائلین کو لمبی تاریخیں دے دی گئیں ۔افسران کی عدم دستیابی کے باعث متعلقہ سٹاف بھی دفاترسے غائب ہوگیا معلومات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجا ب ہیڈ کواٹرکی عمارت میں بیٹھنے والے ممبرز حضرات کی کثیر تعداد ریٹارمنٹ،ترقی اور تبادلوں کے باعث بوڑڈ آف ریونیو کو چھوڑکر چلے گئے ۔ معلوم ہواکہ ممبر ٹیکسز پنجاب ساجد یوسفانی بھی گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد وفاق میں مذہبی امور کی وزارت میں ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔اسی طرح چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب بابر حسن بھروانہ کو ترقی دے کر وفاق بھیج دیا گیا ہے۔جب کہ ممبر اشتمال ملک طاہر سرفراز آوان بھی تبادلہ کی صورت میں پنجاب کی خدمات کو الوداع کہ چکے ہیں۔ ممبر جوڈیشل 7 ملک محمد اسلم ریٹائرڈ ہونے کہ باعث بورڈ آف ریونیو کو چھوڑ کر گھر جا چکے ہیں۔جب کہ ممبر جوڈیشل 8 محمد آصف قریشی بھی 10جون کو بورڈ آف ریونیوکو خیر باد کہ دیں گے۔ شہریوں نے سینئر ممبرپنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

بورڈ آف ریونیو

مزید :

صفحہ آخر -