حمزہ شہبازشریف کی منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز تارڑ کو مبارکباد
لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 میں واضح اکثریت سے کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز تارڑ کو مبارکباد دی ہے۔ حمزہ شہبازنے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز تارڑ پر ووٹ کے ذریعے اظہاراعتماد کر کے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا۔ ضمنی انتخابات کے نتائج سے دھاندلی کا کھوکھلا الزام بھی بے بنیاد اور غلط ثابت ہو گیا۔ عوام نے دھرنے جلسوں کی سیاست مسترد کر کے ترقی کے حق میں ووٹ دیا۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
مبارکباد